Breaking News:- Pakistani-British Boxer Amir Khan Arrested

Posted on July 4, 2014



لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو برطانیہ کے علاقے بولٹن میں گرفتار کریا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان مسجد سے گھر جارہے تھے کہ راستے میں نوجوانوں کے ایک گروپ سے ان کا کسی بات پر جھگڑا ہوگیا اور اس دوران انہوں نے 2 نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان عامر خان کو جانتے تھے اور لڑائی کے دوران سابق عالمی باکسنگ چیمپئن نے طیش میں آکر 2 نوجوانوں پر تشدد کیا جس سے ایک کے چہرے اور دوسرے کے پاؤں پر زخم آئے۔