دیر آید درست آٓید۔۔۔۔۔۔ملٹری آپریشن

Posted on June 16, 2014



جو کام حکومت کو برسوں پہلے کرنا چاہیے تھا وہ کل سے شروع کیا گیا ہے، اور جو نقصان ملک اور قوم کا ہونا تھا وہ ہوچکا جو ناقابل تلافی ہے۔ دھشگردی کا جب پودا لگا تھا اس کو اسی وقت جڑ سے جلا دینا چاہیے تھا لیکن بدقسمتی سے کچھ ہمارے دوست ملکوں اور کچھ ہمارے نام نہاد جہادی تنظیموں اور کچھ سیاسی مصلحتوں کی وجہ سے اس پودے کو نا فقط پروان چڑھنے دیا گیا لیکن کچھ ناعاقبت اندیشوں نے اس کی آبیاری بھی کی اور دنیا بھر کے ملکوں سے جہایوں کے جتھے ہمارے متھے لگتے گئے۔ کیا جن ملکوں سے یہ آرہے ہیں وہاں پورا اسلام نافذ ہے اگر ان ملکوں کے حالات کو دیکھا جائے تو وہاں مغربی ثقافت جھلک اور چھلک رہی ہے۔ افغانستان یا ہمارے قبائلی علائقوں میں ان کو اتنی آسانی سے کیسے پناہ مل جاتی ہے وہ بات ہمارے حکمرانوں کے سوچنے کی ہے۔ لیکن میرا جو خیال ہے اسکے مطابق یہ ڈالر کا کمال ہے۔ باقی جہاد کے بارے میں اسلامی تعلیمات کیا ہیں وہ ہر ذی شعور مسلمان جانتا ہے کہ اس کو کوں کر سکتا اور کون نہیں کر سکتا۔ رہی یہ بات کہ یہ جو لاکھوں مسلمان اس جہاد میں قتل کردیے گیے ہیں یہ کون سا جہاد ہے۔ چھوڑو اس بات کو آگے چلو، کہ ہمارے کچھ سیاستدانوں کا یہ دلیل کہ یہ لوگ بھی اپنے ہیں ان سے بات کرنی چاہیے لیکں ان کو یہ بات کیوں سمجھ میں نہیں آتی کہ یہ کون سے اپنے لوگ ہیں جو مسلمانوں کو بے دریغ قتل کرتے جاتے ہیں معصوم بچوں کو قتل کرتے ہیں خون سے سڑکوں کو ندیوں میں تبدیل کردیتے ہیں۔ انسان کو جانور کی ظرح ذبح کرکے اس کے سر سے فٹبال کھیلتے ہیں۔ بچوں کو گمراہ کرکے ان سے خود کش حملے کرواتے ہیں یار یہ اپنے لوگ ہیں جو اپنی فوج کو جدھر بھی پاتے ہیں قتل کردیتے ہیں یہ اپنے لوگ کہاں سے ہوگئے۔ ہماری فوج سالوں سے کہتی رہی کہ یہ ہماری جنگ ہے لیکن مفاد پرست سیاستدانوں کا ایک مخصوص ٹولہ اسکو آمریکی جنگ کہتا رہا اور ان دھشتگردوں کو مہلت پے مہلت ملتی گئی اور اب وہ ایک ایسا تناور درخت بن چکا ہے جس کا سایہ پورے ملک میں پھیل چکا ہے اب اس کو کاٹنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑے گی اور بہت پاپڑ بیلنے پڑینگے اور بہت سی قربانیاں دینی پڑینگی، اس قوم کو بھی قربانی دینی پڑے گی قوم کو چھوڑو وہ تو قربانیاں دیتی رہی ہے لیکن اب امیروں، جاگیرداروں، وڈیروں، اور سرمئیکاروں کی قربانیوں کا وقت آچکا ہے اور ان کو قربانیاں دینی پڑینگی، شیخ رشید نے جو کہا ہے کہ عید قربان سے پہلے قربانی ہوگی لیکن میرا یہ خیال نہیں کہ صرف حکومت کی قربانی ہو حکومت قربان ہو جائے یا بچ جائے لیکن قربانیاں بہت ہونگی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو اور اہل وطن کو شاد و سلامت رکھے اور اس مشکل گھڑی میں قوم اور فوج کو ثابت قدم رکھے، آمین۔