جیو اور جنگ کیخلاف مقدمہ کی درخواستوں پر ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو نوٹس جاری

Posted on May 14, 2014



اسلام آباد (اُردولائن) جنگ اور جیو کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دائر دو درخواستوں پر ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو نوٹس جاری ، سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔
درخواست گزار مرزا عبدالرحمان اور ملک عباس افضل کی طرف سے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی طرف سے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 24 اور 30 اپریل کو جنگ اور جیو کے خلاف قومی سلامتی اداروں کی تذلیل کرنے پر مقدمہ کے انداراج کے لئے درخواست دی ، پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا، اس لئے عدالت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے ۔ ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے ایس ایچ او کوہسار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جنگ اور جیو نے جو اقدام اٹھایا اس سے قومی سلامتی کے اداروں کو عالمی دنیا میں نقصان پہنچا۔