A great kid will be equally SUCCESSFUL in New-York, Beijing, or Zimbabwe. But how to Make a kid GREAT?

Posted on December 31, 2013



ہر دور کا سب سے اھم سوال یہ رھا ھے کہ بچوں کو سکھانے کی اھم چیزیں کون کون سی ھیں؟ اور یہ سوال آج کے دور میں بہت اھم ھو گیا ھے، کیونکہ آج کے دور میں وہ تندیلی جو آج سے پہلے شاید صدیوں میں آتی تھی اب وہی تبدیلی چند سالوں میں آ جاتی ھے۔ کیا انیس سو نوے کا منظر نامہ آج دو ہزار تیرہ یا چودہ کے منظر نامے جیسا ھے؟ بالکل نہیں ھے، اسلیے ھماری آج کی نیی نسل جب آج سے بیس پچیس سال کے بعد عملی زندگی میں قدم رکھے گی تو اسکے حالات ، ضروریات، اور صلاحیتوں کی ضروریات کو آج مکمل طرح سے سمجھنا شاید مکمل طور پر ممکن نہ ھو گا۔ اور اس لیے آج یہ سوال اور زیادہ ضروری ھو جاتا ھے کہ ھم اپنے آج کے بچوں کی تربیت کیسے کریں کہ کل یہ اپنے لیے خود جگہ بنا سکیں اور زمانے کے نشیب و فراز سے بہتر طور سے عہدہ براٗ ھو سکیں۔

ایک کامیاب شخص کی تعریف مختلف طریقوں سے کی جا سکتی ھے، جو اپنے اپنے زمانے، ماحول، تعلیم، مذھب اور ثقافت کے اعتبار سے مختلف ھو گی۔ لیکں ازل سے ہی کامیاب ھونے کے لیے مختلف انسانی خصایل پر تقریبا بہت سارے لوگ متفق ھو چکے ھیں، اور اس سلسلے میں بہت ساری کتابیں بھی لکھی جا چکی ھیں۔ جنکی ایک طویل فہرست ھے۔ اگر ھم مذھب کو تھوڑی دیر کے لیے ایک طرف رکھھ کر بات کریں تو کامیابی کے خصایل پر بہت سارے لوگ جن چیزوں پر متفق ھونگے انکی لسٹ کچھھ اسطرح سے ھو گی۔

کردار اور بصیرت
احساس ذمہ داری
خود اعتمادی اور آزادانہ سوچ
علم و عمل کی بھوک
مثبت سوچ اور برداشت
عمل کی طاقت اور صبر
معاشی معاملہ فہمی

کل کیسا ھو گا ھمیں علم نہیں، لیکں جیسا بھی ھو گا، اسمیں کامیابی کے لیے ھمیں وہی بنیادی چیزیں چاہییں ھونگی جو بنیادی طور پر ایک اچھا انسان بناتی ھیں، کیونکہ ایک قابل انسان، ایک لایق انسان، ایک کردار والا انسان ھر طرح کے ماحول میں کامیاب ھوسکتا ھے۔ جس طرح ایک جسمانی طور پر فٹ انسان کسی بھی طرح کے کھیل میں، کسی بھی طرح کی مشینوں پر ایکسرسایز کر سکتا ھے، بالکل اسی طرح ایک زھنی طور پر قابل انسان چاھے نیو یارک میں ھو، بیجنگ میں ھو، ماسکو میں ھو، یا اسلام آباد مٰیں وہ ضرور کامیاب ھو گا۔ اس بلاگ کا مقصد بھی ان انسانی خصایل کو زیر بحث لانا ھے جو انسان کو کامیاب کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتے ھیں۔
ان خصایل پر بحث اگلےبلاگ میں ھو گی۔
اللہ اگلی نسل کی بہتر تربیت میں ھمارا حامی و ناصر ھو، آمین
http://grooming375.blogspot.com/