Indian Woman Gives Birth to 10 Stillborn Babies

Posted on December 30, 2013




بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں خاتون کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش، عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

نئی دہلی: (آن لائن) بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک خاتون نے 10 بچوں کو جنم دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں 28 سالہ خاتون آنجو کشواہا کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق تمام بچے پیدائش سے قبل ہی مر چکے تھے تاہم ڈیلوری سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاتون نے ڈیلوری سے قبل ڈاکٹرز سے کوئی رابطہ نہیں کیا جس کی وجہ سے کیس پیچیدہ ہو گیا۔ سینئر گائنا لوجسٹ ڈاکٹر سمترا یادیو کا کہنا ہے کہ پیدائش کے دوران 10 میں سے کم ازکم تین بچوں کو بچایا جا سکتا ہے تاہم اس قسم کے کیسز ڈاکٹروں کے لئے نئے ہیں.اس سے قبل جنوری 2009 میں امریکی خاتون نادیہ سلیمان نے 8 تندرست بچوں کو جنم دیا تھا جس کے بعد انہیں آکٹو موم کا خطاب دیکر نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔