الطاف حسین پاکستان آ کر سیاست کریں، شیریں مزاری

Posted on December 1, 2013



الطاف حسین پاکستان آ کر سیاست کریں، شیریں مزاری

پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ قوم منتظر ہے کہ الطاف حسین بہاردری کا مظاہرہ کرے پاکستان آ کر سیاست کریں۔

شیریں مزاری نے کہا کہ دودھائیوں سے برطانیہ میں پناہ لینے والے رہنما کی جانب سےعمران خان کوبہادری کےطعنے دینےپرتعجب ہے۔ الطاف حسین کو معلوم ہونا چاہیے کہ فوج وفاق کے ماتحت ہے صوبوں کے نہیں۔ شیریں مزاری نے کہا معلوم نہیں الطاف حسین جان بوجھ کربیانات دے رہے ہیں یا وہ آئینی وقانونی معاملات سے ناواقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی جماعت سمیت تمام جماعتیں ڈرون حملوں کے خلاف اے پی سی میں فیصلہ دے چکی ہیں۔
whoisNS

End