Woman who hasn’t cut her 14 inch nails for 8 years

Posted on November 30, 2013



Woman who hasn’t cut her 14 inch nails for 8 years

اکثر خواتین اپنے ہاتھوں کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے ناخنوں کو ایک حد تک بڑھاتی ہیں لیکن امریکا میں ایک ایسی خاتون بھی ہیں جنہوں نے اپنے نا خنوں کو14انچ تک بڑھا کر منفرد مقام حاصل کر لیا ہے ۔
نیویارک(دنیا نیوز) 54سالہ لارا ڈرامونڈ نامی یہ خاتون امریکی ریاست نیو جرسی کی رہائشی ہیں جنہوں نے اپنے اس انوکھے فیشن کی خاطر 8 سال سے ناخنوں کو نہیں کاٹا۔ یہ خاتون چار بچوں کی ماں ہیں لیکن اپنے ہاتھ کے ان نا خنوں کا بھی اپنی اولاد ہی کی طرح خیال رکھتی ہیں۔ان کا کہناہے کہ ان کے ناخن روز مرہ کے گھر یلو کاموں کی ا نجام دہی میں مشکلات پیدا نہیں کرتے جبکہ وہ ہر ماہ ان کی سجاوٹ اور صفائی ستھرائی کیلئے سیلون میں بارہ گھنٹے اور100پونڈ خرچ کر تی ہیں۔ لارا کا مزید کہنا ہے کہ اتنے لمبے نا خن بڑ ھا نا ایک فن ہے اور ہر عورت یہ کا م نہیں کر سکتی کیونکہ وہ ان ناخنوں کے ہمراہ کوکنگ سے لے کر ڈرائیونگ اور پیانو بجانے تک ہر کام بخوبی انجام دے لیتی ہیں۔

whoisNS

End