Mathira to Appear in Bollywood Film

Posted on November 25, 2013



ماڈل واداکارہ متیرا بھی بالی ووڈ فلم حاصل کرنے میں کامیاب

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماڈل واداکارہ کو بھارتی پروڈیوسر سنیل بوہرہ نے فلم ’’اکی تے وکی تے نکی‘‘ میں سائن کر لیا ہے جو کہ بھارتی فلموں میں ثانوی کردار کرنیوالے اداکار وپن شرما کا بطور ڈائریکٹر پہلا پراجیکٹ ہے۔ سنیل بوہرہ کے مطابق متیرا کی تصویریں دبئی میں موجود میرے ایک دوست نے بھجوائیں جنھیں دیکھنے کے بعد ممبئی بلایا جہاں ڈائریکٹر وپن شرما نے آڈیشن لینے کے بعد کاسٹ کر لیا ہے۔

میترا نے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا بعدازاں سال رواں میں ریلیز ہونے والی ایک فلم میں آئٹم سانگ ’’ بس تیری ہی کمی ہے‘‘ میں اپنی ادائوں سے شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ اس کے علاوہ متیرا ایک بھارتی پنجابی فلم ’’ینگ ملنگ‘‘ میں آئٹم سانگ ’’لک چک کرنٹ‘‘ کر چکی ہیں مگر یہ سانگ اسے بالی ووڈ میں انٹری دلوانے میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔