Pashto Singer Gul Panra Finds Her Life Partner

Posted on October 29, 2013



Gul Panra Finds Her Life Partner

پشاور: پشتوکی گلوکارہ گل پانڑہ نے بالآخر اپنا جیون ساتھی چن لیا۔

دونوں کے درمیان دبئی میں میوزک کنسرٹ کے دوران ملاقات ہوئی،منگنی کے حوالے سے انکے سیکریٹری سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی اور اس حوالے سے بات کرنے سے معذرت کر لی۔ ذرائع کے مطابق گل پانڑہ کے منگیتر ایک بڑے بزنس مین اور افغانستان سے تعلق رکھتے ہیں جن کا دبئی اور ابو ظبی میں بڑے پیمانے پرکاروبار ہے۔منگنی کی تقریب کچھ عرصہ قبل دبئی میں ہوئی جس میں چند دوست احباب کے علاوہ دونوں خاندانوں کے مخصوص افراد نے شرکت کی تھی۔