Bigg Boss Season 7 will be last season for me as Host :- Salman Khan

Posted on October 28, 2013



Bigg Boss Season 7 will be last season for me as Host :- Salman Khan

کچھ لوگوں کو شاید اس طرح کے برتاؤ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن میں کسی خاتون سے اس طرح کے برتاؤ کو برداشت نہیں کرسکتا، سلمان خان فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان نے کہا ہے کہ ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کی میزبانی کا یہ ان کا آخری سیزن ہوگا اور وہ اس کے بعد کبھی اس شو کی میزبانی نہیں کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے یہ فیصلہ شو کے دوران ٹی وی اداکار کوشال ٹنڈن کے اداکارہ تنیشا مکھرجی سے برے برتاؤ کے بعد کیا، شو کے دوران اداکارہ سے برے برتاؤ کے بعد سلمان خان نے کوشال ٹنڈن سے کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس حرکت کے بعد آپ اپنا تاثر ٹھیک کرسکتے ہیں تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے، وہ خود بھی پہلے ایسی غلطی کرچکے ہیں اس لئے جانتے ہیں کہ آپ کی ایک بھی غلطی لوگوں کو ہمیشہ یاد رہتی ہے۔

اسی واقعے کے حوالے سے سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بھی کہا کہ شو کی یہ قسط دیکھنے والوں میں سے کچھ لوگوں کو شاید اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن وہ کسی خاتون سے اس طرح کے برتاؤ کو برداشت نہیں کرسکتے۔