فضل الرحمٰن پہلے خود ہتھیار ڈالیں : مسرت شاہین

Posted on October 9, 2013



فضل الرحمٰن پہلے خود ہتھیار ڈالیں : مسرت شاہین

پچاس جماعتی گرینڈ الائنس اور تحریک مساوات کی چیئر پرسن مسرت شاہین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خود اچھے نشانہ باز ہیں دوسروں سے بندوقیں رکھنے کی بات کس منہ سے کر رہے ہیں۔

اسلام آباد (نمائندۂ دنیا ) دہشت گردوں سے پہلے مولانا فضل الرحمان کو اپنے ہتھیار ڈالنے چاہئیں۔ صحافیوں سے گفتگو میں مسرت شاہین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن حال ہی میں دوستوں کے ساتھ ایک پہاڑی پر نشانہ بازی کرتے پائے گئے۔ جب ان کے اپنے شوق ایسے ہیں تو پھر وہ کون سی اعتدال پسندی عام کرنا چاہتے ہیں۔