وینا ملک ہندو دیوتاگنیش کی مورتی گھر لے گئ

Posted on September 10, 2013



وینا ملک ہندو دیوتاگنیش کی مورتی گھر لے گئ

سکینڈل گرل وینا ملک کا نیا کارنامہ سامنے آ گیا ہے ۔ ہندوں کو خوش کرنے کے چکر میں اس مرتبہ وینا ملک نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے ہندو دیوتا ”گنیش “کی مورتی گھر میں لے آئیں ہے۔ اس حوالے سے ایک سماجی ویب سائٹ پر جاری کردی ایک بیان میں وینا ملک کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں ایک نیا مہمان آیا ہے۔ اداکارہ وینا ملک نے ہندو دیوتا گنیش کی مورتی گھر میں رکھ لی ہے۔ وینا ملک کی حرکت پر مداحوں کا سخت رد عمل اور غصہ سامنے آ رہا ہے ۔ وینا ملک کی اس حرکت پر اداکارہ لیلیٰ کا کہنا ہے کہ وینا ملک نے شرمناک حرکت کی ، اس نے ہمیشہ بد نام ہی کیا ۔ اسے مرنے کے بعد بھارت میں ہی جلا دینا چاہئے۔