حکومت چلانا تحریک انصاف کے بس کی بات نہیں :ـ مولانا فضل الرحمٰن

Posted on July 31, 2013



حکومت چلانا تحریک انصاف کے بس کی بات نہیں :ـ مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے ڈی آئی خان جیل پر حملہ افسوسناک ہے حکومت چلانا تحریک انصاف کے بس کی بات نہیںاسلام آباد(دنیا نیوز، ایجنسیاں) عوام کمزور جمہوری فیصلوں کا نتیجہ آج بھگت رہے ہیں۔ ہمارے اور حکومت کے درمیان معاملات طے ہوئے ہیں،خواہش ہے کہ حکومت اور جمعیت علماء اسلام مشترکہ طور پر اسکا اظہار قوم کے سامنے کریں،نئے منتخب صدر سے توقع ہے کہ وہ غیر سیاسی ہونگے اور وفاق کو مضبوط کرینگے ۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارے فیصلے کرر ہے ہیں، فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہوں تو بہت سے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا حکومت کیساتھ کچھ معاملات پر گرد پڑی تھی جس کو جھاڑ دیا گیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیرستان سے ڈیرہ اسماعیل خان تک جگہ جگہ ناکے اور چھاؤنیاں ہیں اسکے باوجود حملہ آوروں کا علاقے میں داخل ہو نا،اور قیدیوں کو لے جانا حیران کن ہے واقعہ سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومتی رٹ ہی نہیں ۔ جے یو آئی (ف )کے سربراہ نے کہا مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں، رویے کی شکایت تھی۔ فضل الرحمن
SOURCE

http://www.dunya.com.pk/index.php/pakistan/2013-07-31/186146#.UfjgDo1T5e1