Shakeel Abbasi removed from Hockey Camp for fasting

Posted on July 24, 2013



Shakeel Abbasi removed from Hockey Camp for fasting

پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اختر رسول نے سینئر ترین فارورڈ کھلاڑی شکیل عباسی کو روزہ رکھنے کی پاداش میں ٹریننگ کیمپ سے باہر نکال دیا۔

بدھ کو مشرقی صوبے پنجاب کے صدر مقام لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ میں ہاکی ٹیم کے چیف کوچ نے معلوم ہوا کہ شکیل عباسی روزے کی حالت میں ہے جس پر انہوں نے انتہائی برہمی کا اظہار کیا۔

اختر رسول نے شکیل عباسی کو دو ٹوک انداز میں کہا کہ اگر روزہ رکھنا ہے تو گھر جاؤ کیمپ میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ روزے کی حالت میں ٹریننگ پر مکمل توجہ نہیں دی جاسکتی، کیمپ میں کھلاڑیوں کو روزہ رکھنے سے منع کیا تھا۔

ہاکی چیف نے بتایا کہ انہوں نے سخت ٹریننگ کی وجہ سے شکیل عباسی کو کیمپ سے نکالا گیا۔

http://urdu.thenewstribe.com/feature…i-hockey-news/