Money Laundering Case:Altaf Hussain “I need more time to provide proves for money”

Posted on July 23, 2013



منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین نے ثبوت پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی

منی لانڈرنگ کیس کے خلاف ثبوت پیش کرنے کے لئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مزید مہلت مانگ لی ۔
لندن: (دنیا نیوز) تفتیشی ایجنسی نے الطاف حسین سے برآمد ہونے والی رقوم کے قانونی ہونے کے ثبوت طلب کر رکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ایجنسی سے الطاف حسین کو مزید 10 دن کی مہلت ملنے کا امکان ہے۔ منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے مزید تین رہنماؤں سے تفتیش کی گئی ہے۔ ان تینوں رہنماؤں کے فنگر پرنٹس الطاف حسین سے برآمد ہونے والے کرنسی نوٹوں پر ملے تھے۔ پولیس چھاپوں کے دوران برآمد ہونے والے کرنسی نوٹوں کے فنگر پرنٹس اور ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے منی لانڈرنگ کیس میں ثبوت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت مانگتے ہوئے کہا ہے کہ رقوم دینے والے زیادہ تر افراد پاکستان میں ہیں اور ان سے رابطہ جاری ہے۔

DailyMotion

YouTube