اعتزاز احسن کا پی پی سے شکوہ

Posted on July 22, 2013



اعتزاز احسن کا پی پی سے شکوہ

‘انڈے ٹماٹر کھانے کیلئے مجھے آگے کردیا جاتا ہے’

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے شکوہ کیا ہے کہ ٹماٹر اور انڈے کھانے کےلیے انہیں اور رضا ربانی کو آگے کردیا جاتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران معروف قانون دان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشکل حالات میں پارٹی کا ساتھ دیا لیکن جب پیپلزپارٹی کی حکومت آتی ہے تو کسی اور ٹیم کو آگے کردیا جاتا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ صدارتی انتخاب کے لیے پیپلزلارٹی کے نامزد امیدوار رضا ربانی کا تعلق چھوٹے صوبے سے ہے اور ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔

ان کے مطابق رضا ربانی کی شخصیت پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان بھی یقین رکھتے ہیں، اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو رضا ربانی کو منتخب کرنے کےلیے قائل کریں گے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما نے عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی تنقید کیا نشانہ بنایا۔

بیرسٹر اعتزاز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے صرف پیپلز پارٹی پر نظر رکھی ہوئی ہے، عدلیہ اپنے علاوہ دوسرے تمام اداروں اور محکموں میں کرپشن ڈھونڈ رہی ہے،نندی پور پاور پراجیکٹ میں 17 ارب کی کرپشن کی تیاریاں کی
جارہی ہیں،چیف جسٹس کو چاہئے تھا کہ وہ پہلے اپنا گھر تو صحیح کرتے۔

انہوں نے بتایا کہ صدر آصف زرداری 17ستمبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے جس کے بعدوہ کراچی میں
رہائش اختیار کریں گے، چیف جسٹس اگر ان کے خلاف کچھ کرنا بھی چاہیں تو یہ ان کے بھی آخری دن ہی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر کی آئینی مدت سے کم از کم 30دن قبل نئے صدر کا انتخابات ضروری ہے اسے سپریم کورٹ
بھی تبدیل نہیں کرسکتی۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دہشت گردی سے نمٹنے کی دعوے دھرے اور لوگ ان کی ابتدائی کارکردگی سے ہی مایوس ہوگئے ہیں، ڈرون طیارے مار گرانے کا کہنے والے اب خود مذاکرات کی تکرار کر رہے

۔http://urdu.thenewstribe.com/pakistan/2013/07/20/aitzaz-ahsan-5/