پی ٹی اے کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کیساتھ ہی یوٹیوب بحالی کاامکان

Posted on July 20, 2013



پی ٹی اے کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کیساتھ ہی یوٹیوب بحالی کاامکان


سلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ یوٹیوب کودوبارہ کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
نئے چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کیساتھ ہی یوٹیوب کوکھول دیاجائیگا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انتہائی معتبرذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے یوٹیوب کودوبارہ کھولنے کاحتمی فیصلہ کرلیاہے جس کیلیے پی ٹی اے حکام نئے چیئرمین کی تعیناتی کاانتظارکررہے ہیں، ذرائع نے بتایاکہ نئے چیئرمین کی تعیناتی آئندہ چند روز میںمتوقع ہے جسکے بعدیوٹیوب دوبارہ کھول دی جائیگی۔