عافیہ صدیقی کے بیٹے نے قرآن پاک حفظ کر لیا

Posted on July 17, 2013



امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بیٹے احمد نے قرآن پاک حفظ کر لیا

امریکا میں زیر حراست پاکستانی سائنسدان خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بیٹے احمد نے قرآن پاک حفظ کرلیا۔

منگل کو نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کے موقع پر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ ان کے بھانجے اور عافیہ صدیقی کے بیٹے محمد احمد نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

یہ خوشخبری سناتے ہوئے فرط جذبات سے ان کی آنکھیں نم ہو گئیں اور آواز بھرا گئی، اس موقع پر عافیہ صدیقی کے بیٹے احمد بھی موجود تھے۔ احمد کو تقریباً5 سال قبل پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا تھا جب اس کی عمر 11 برس تھی۔
SOURCE
http://www.express.pk/story/150938/