چھوٹو گینگ کے مطالبات تسلیم، اہلکار بازیاب

Posted on July 16, 2013



روجھان میں چھوٹو گینگ کے مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد مغوی آٹھ پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔
روجھان: (اُردولائن) مقامی رکن پنجاب اسمبلی عاطف مزاری اور چھوٹو گینگ کے درمیان مذاکرات رات بھر جاری رہے جس میں چھوٹو گینگ کے مطالبات مان لیے گئے جس کے بعد مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ مذاکرات میں کامیابی کے بعد چھوٹو گینگ کو محفوظ راستہ بھی فراہم کیا گیا۔ مغوی پولیس اہلکاروں کےعلاوہ ایک ماہ قبل کچی سے اغواء کئے گئے انجینئر اور بستی ملوک سے اغواء کیا گیا ڈاکٹر اور اس کے دو ساتھیوں کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔