Zardari name is being removed from his children’s social networking profiles

Posted on July 1, 2013 Articles



Zardari name is being removed from his children’s social networking profiles

انتخابات میں پیپلزپارٹی کی شکست: سوشل میڈیا پر بلاول ‘ بختاور اور آصفہ کے ناموں کے ساتھ زرداری کا لفظ ختم کر دیا گیا

لاہور (خبرنگار) گیارہ مئی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شکست کے بعد پارٹی کو دوبارہ ”بھٹو اور بے نظیر“ کی پارٹی بنانے کے ”پہلے مرحلے“ میں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے ناموں کو سوشل میڈیا پر تبدیل کردیا گیا ہے۔ فیس بک پر بختاور بھٹو زرداری کا نیا نام اب بختاور بے نظیر ہے جبکہ ان کے نام بختاور بے نظیر کے نیچے (بختاور BBZ) بھی لکھا گیا ہے۔ اسی فیس بک ایڈریس پر آصفہ بھٹو زرداری کا نام آصفہ بے نظیر اور بلاول کا نام صرف بلاول بھٹو کر دیا گیا ہے۔

source
http://www.nawaiwaqt.com.pk/lahore/01-Jul-2013/218072