الطاف:لاکرز کی تلاشی، ہیرے برآمد

Posted on July 1, 2013 Articles



الطاف:لاکرز کی تلاشی، ہیرے برآمد

لندن (دنیا نیوز)لندن پولیس نے دوبرطانوی بینکوں کے لاکرز کی تلاشی لی ہے اور ان لاکرز سے اہم دستاویزات اور بھاری مالیت کے ہیرے جواہرات بھی ملے ہیں۔

میٹروپولیٹن پولیس نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مزید دو افراد سے پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے پاس ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں اہم شواہد جمع ہوچکے ہیں اور کیس کی فائل کراؤن پراسکیوشن سروس کو بھجوا دی گئی ہے اور حکومتی وکلا کی ہدایت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

SOURCE
http://dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/181025