Sheikh Rasheed advice to PML-N Nawaz Sharif over Musharraf Treason Case

Posted on June 24, 2013



اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کےتحت مقدمہ چلانے کے حکومتی اعلان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے سابق آرمی چیف پرویزمشرف کیخلاف مقدمہ چلانے کے اعلان سے ملک ایک اور بحران کا شکار ہوجائے گا، مقدمہ چلا تو پنڈوار بکس کھلےگا۔

قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران شیخ رشید احمد نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہ میں نے آپ جیسا خوش نصیب شخص نہیں دیکھا ، پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ چلانے کا یہ درست وقت نہیں، قوم کی نظریں آپ پر لگی ہوئی ہیں کہ آپ ملک کو لوڈشیڈنگ، بے روزگاری اور دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے، مشرف کے معاملے میں الجھنے سے آپ کااپنا ایجنڈہ متاثر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر سابق ڈکٹیٹر کے خلاف مقدمہ چلانا ضروری ہے تومعاملہ 12 اکتوبر 1999ء سے شروع کیا جائے جس دن پرویز مشرف نے نواز شریف کی سابق حکومت کو الٹا تھا لیکن میں کہتا ہوں کہ ملکی وعالمی صورتحال میں ملک ایک نئے بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

یاد رہے کہ ان کی تقریر کے دوران حکومتی بینچوں کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جاتی رہی یہاں تک کہ انہیں وفاقی وزیر خواجہ آصف کا نام لے کر کہنا پڑا کہ خاموش ہوجائیں۔