ہسپتالوں میں میڈیکل سٹاف کا رویہ

Posted on June 8, 2013



ہسپتالوں میں میڈیکل سٹاف کا رویہ انتہائی ہتک آمیز اور عجیب و غریب دیکھنے میں آتا ہے۔ خاص طور پر نرسز کا رویہ۔ یہ میرا کل تجربہ ہے کہ میرا ایک مریض روڈ ایکسیڈنت میں لاہور کے جنرل ہسپتال میں داخل تھا اور انتہائی سیریس حالت میں تھا ۔ میں جب بھی نرسز کے پاس گیا تو ان کو آپس میں ہنستے کھیلتے اور ایک دسروے سے مزاق کرتے ہوئے پایا۔ میں نے جب بھی ان سے ڈرتے ڈرتے کہ کہیں وہ ناراض ہی نہ ہو جائیں اور میرے مریض کو ہی نہ دیکھیں مریض کو دیکھنے کی درخواست کی تو انہوں نے انتہائی عجیب رویہ سے ڈانٹ دیا۔ اسی اژنا میں سٹاف کو خبر ملی کہ کوئی سینیر آدمی راونڈ پر آرہا ہے تو وہ فوری طور پر اپنی اپنی ڈیوٹیز پر پہنچ گئں۔ اور انتہائی زمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے دکھائی دیں۔ میں انے کے اس رویہ کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ میری خادم اعلی اور تمام سینئرز سے درخواست ہے کہ کو وہ جہاں تک ہسپتالوں میں صفائی وغیرہ کا اہتمام کرواتے ہیں وہیں وہ مہربانی فرما سٹاف کی اپنی ڈیوٹیز کو بھی صحیح طور پر انجام دینے کی تلقین فرمائیں۔ کیونکہ یہی سٹاف جب پرائ ویٹ ہسپتالوں میں اپنی ڈیوٹیز پر پہنچتا ہے تو وہاں پر انتہائی ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے۔