قائدجمعیت کا سیفما تقریب سے خطاب۔ صحافیوں کے سوال اور جواب

Posted on January 19, 2013 User Submitted



لاہور … جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تحلیل کرنے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس بھی نہیں ، نگراں سیٹ اپ کیلئے عدلیہ اور فوج سے مشاورت میں برائی نہیں لیکن پابندی بھی نہیں۔ لاہور میں سیفما آفس میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اپنی پشت پر فوج کا تاثر دے رہے ہیں، ایسی پشت پناہی کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا تھا، طاقت کے بغیر ریاست ہے نہ سیاست، نہ ہی کوئی جماعت۔ ان کا کہنا تھاکہ سیاسی، انتخابی نظام میں خرابیاں ہیں تو کیا جرنیلوں اور ججز کا کردار مثالی ہے؟، مارشل لاء سمیت کسی بھی غیر جمہوری کوشش کی مزاحمت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ لائن آف کنٹرول جیسے واقعات کو تدبیر کے ساتھ نمٹنا ہوگا، جنگ کے بجائے مذاکرات کی ضرورت ہے، تاہم بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے پر بھی غور ہونا چاہئے۔


Click here if above video does not play