Prime Time(Dual Nationality Issue) by Rana Mubashir 11th July 2012



Guests:-Justice Rtd Tariq Mehmood(Law Expert),Kanwar Dilshad(Former Chief EC),Roedad Khan

http://www.youtube.com/watch?v=xyXpdJaO-RY&feature=plcp

http://www.youtube.com/watch?v=ly20uaHFX28&feature=plcp

http://www.youtube.com/watch?v=WrSSKq9cc4U&feature=plcp

http://www.youtube.com/watch?v=GtA6RSj9OkU&feature=plcp

VN:F [1.9.22_1171]
Rating: 0.0/10 (0 votes cast)

One Comment Leave your comment

  1. nadpak says:

    جو لوگ صرف اور صرف پاکستانی شہریت رکھتے ہیں اور اس وقت اسمبلی میں بیٹھے ہیں اور ایک زمانے سے اسمبلیوں میں منتخب ہوتے چلے آ رہے ہیں وہ مردود کونسا پاکستان کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں _ اگر دوہری شہریت رکھنے والا پاکستانی اسمبلی میں پہنچ گیا تو وہ پاکستان کے مفادات کا خیال نہ رکھ سکے گا – جب ایسے ذی شعور لوگ احمقانہ باتیں کرتے ہیں تو بہت افسوس ہوتا ہے – ایک اعتراض یہ بھی کیا جاتا ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والوں نے کیونکہ دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے کے لیے حلف اٹھایا ہوتا ہے کہ وہ اب اس ملک کے مفادات کا خیال کریںگے نہ کہ اس ملک پاکستان کا جس سے انکا تعلّق ہے – طلعت حسین صاحب آپ یہ بتانا پسند کریںگے کہ آپ کے ممبران اسمبلی ،وزرا ،جج، اور دیگر اہم عہدے جن میں حلف لیا جاتا ہے وہ کتنا پاکستان کے مفادات کا خیال رکھتے ہیں؟

    آپ جیسے سمجھدار لوگ جب نان ایشو کو ایشو بناتے ہیں تو افسوس ہوتا ہے ، یہ کوئی پاکستان کی خدمات ہے اور نہ مفاد صرف آپکا روزگار ہے کیونکہ آپکو خبر چاہیے ،ایشو چاہیے،چاہے معاشرے میں انتشار پھیلے ،بیچینی میں اضافہ ہو مگر آپکی نوکری لگی رہے ملک اور اسکے لوگ بھلے ہی جائیں بھاڑ میں -

    جتنا نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے اتنا ہی نقصان میڈیا نے ، عدلیہ نے اور نام نہاد اپوزیشن نے بھی پہنچایا ہے – آپ سب اس میں برابر کے شریک ہیں – اگرچہ میں آپ کے بارے میں اچّھی راے رکھتا ہوں ،آپ کا انداز تخاطب مہذبانہ ہے ،ملک کے لیے درد بھی رکھتے ہونگے ،مگر شاید ہم سب کہیں نہ کہیں خودغرض ہو جاتے ہیں – کہیں اپنے مفاد کے لیے ،کہیں کسی سے ذاتی عناد کی بنا تو کہیں ذاتی پسند نہ پسند کارفرما ہوتی ہے -

    آپ خود ہی فرما رہے تھے کہ جو لوگ اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں وہ اس ملک کی دولت اٹھا کر باہر لے گئے ہیں اور اور مزے سے کاروبار وہاں ہو رہے ہیں اور سیاست یہاں ،انپر پابندی کے لیے تو آپ کوئی آواز نہیں اٹھاتے ،کیوں؟؟؟ کیا اسلئے کہ وہ صرف پاکستانی شہریت رکھتے ہیں ؟ کیا جو صرف پاکستانی شہریت رکھتے ہیں انھیں کھلی چھوٹ ہے ؟ خدا کے واسطے یہ متعصبانہ رویہ چھوڑیں – یہ دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانی آپ کے ان پاکستانیوں سے زیادہ محب وطن ہیں جو صرف پاکستان کی شہریت رکھتے ہیں اور انسے زیادہ پاکستان کا مفاد انھیں عزیز ہے بلکہ دیکھا جائے تو مفاد تو عزیز ہی انھیں ہے ورنہ وہ ہر مشکل گھڑی میں دامے درمے سخنے پاکستان کی مدد نہ کریں. جتنا پیار وہ پاکستان سے کرتے ہیں ، پاکستان میں بسنے والا عام آدمی بھی اتنا پیار نہیں کرتا ہوگا ،جو بے چین ہو جاتے ہیں ذرا کوئی واقہ ہو جائے پاکستان میں تو ،،آپکی تو خبر بن جاتی ہے مگر انکے دل پر کیا گزرتی ہے بس وہی جانتے ہیں ….

    دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں پر انگلی اٹھانے والے اور انکے جذبہ حب الوطنی پر شک کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں ،وہ کتنے حب الوطن ہیں – ان اسسمبلی کے ممبران جو اپنی اپنی پارٹی کے ہیڈ بھی ہیں ،جنکے کاروبار بھی باہر ہیں ،جنکے بچے بھی باہر ہیں ، جو کئی سالوں سے پاکستان کو چوس رہے ہیں – مگر آپ صحافی حضرات میں سے آدھے انکے ساتھ ہیں اور آدھے دوسروں کے ساتھ – آپ انمیں سے آدھوں کے خلاف ہونگے تو باقی آپکے بھائی آپکے پسند کرنے والوں کے خلاف مگر اس سب کے بیچ ملک کہیں نظر نہیں آ رہا صرف اور صرف آپکی پسند نہ پسند ،ذاتی عناد یا مفاد نظر آ رہا ہے … مجھے کم از کم اس بیچ آپکی پاکستان سے محبت نظر نہیں آ رہی -

    پاکستانی بن کر سوچیں اور پاکستان کو اولیت دیں

Leave a Reply

You must be logged in to post a comment, Register a free Account Now