MQM ex parliamentarians demand for Southern Sind province

Posted on May 24, 2012



نیویارک؛ امریکہ میں مقیم ایم کیو ایم کے سابق ارکان پارلیمنٹ اور اہم ذمہ داران نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کو انتظامی طور پر دو صوبوں میں تقسیم کیا جائے اور کراچی حیدر آباد اور میر پور خاص سمیت جنوبی سندھ کے شہری علاقوں پر مشتمل جنوبی سندھ صوبہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا مطالبہ ہی نہیں بلکہ جنوبی سندھ کے عوام کی اکثریت کی خواہش اور ضرورت ہےاور اس مقصد صوبے کو انتظامی بنیادوں پر دو انتظامی یونٹوں میں تقسیم کرنا ہے تاکہ صوبائی معاملات موثر انداز میں چلائےجا سکیں