Khari Baat Luqman ke Saath – 7th July 2011



Ganda hai Magar Dhanda hai .. Khari Baat Luqman ke Saath – 7th July 2011

[youtube]2zY9ccioAw4[/youtube]

[youtube]h6CKK2Dqu4k[/youtube]

[youtube]WhGGO05C-Mo[/youtube]

[youtube]0urnO1EYzX4[/youtube]

VN:F [1.9.22_1171]
Rating: 0.0/10 (0 votes cast)

  • حرب بن شداد

    راعنا حسیب صاحب۔۔۔السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔

    یہ بات معروف ہے کے دنیا میں اچھے لوگ بھی ہیں اور اسی دنیا میں بُرے لوگ بھی موجود ہیں۔۔۔ بین اُسی طرح پاکستان میں بھی اچھے اور بُرے لوگ موجود ہیں۔۔۔ لہذا اسی طرح پاکستان میں موجود جو سیاسی پارٹیاں موجود ہیں اُن میں بھی افراد کی ایک تعداد جو نظر آتی ہے برے بھی ہیں اور وہیں کچھ اچھے لوگ بھی موجود ہیں۔۔۔

    سب سے پہلے جو بات ہمیں سمجھنی ہے وہ یہ کے پی ایم ایل این، پی پی پی، پی ایم ایل کیو، ایم کیو ایم، یا جو یو آئی اُنہوں نے ماضی میں جب انہیں اقتدار ملا تو کیا ڈیولپمنٹ کی اور غلطیاں ہوئیں جن کی وجہ سے آج آپ ان سیاسی جماعتوں کے خلاف ہیں؟؟؟۔۔۔ لیکن سب سے پہلی بات جو سمجھنے کی ہے وہ یہ کے اس سارے کھیل میں ہماری عسکری قیادت کا کیا کردار ہے؟؟؟۔۔۔

    لیکن میں یہاں پر آپ سے یہ سوال پوچھنے کی جسارت کرسکتا ہوں کے کیا آپ یہ بتانا پسند فرمائیں گے کے ابتداء میں یہ سیاسی جماعتیں جو آج آپ کی نظر میں پاکستان کو بحرانوں کی نظر کرنے کی مرتکب قرار پائی جارہی ہیں اپنے ابتدائی ادوار میں کیا ان جماعتوں نے ملک کی خوشحالی کے کوئی کام نہیں کیا تھا؟؟؟۔۔۔ پی پی پی کا تاریخ میں لکھا جانے والا کارنامہ پاکستان کو ایک ایٹمی اسٹیٹ بنانا کیا آپ کی نظر میں کیا معنی رکھتا ہے؟؟؟۔۔۔ نواز شریف صاحب کا اپنے ابتدائی ادوار میں عوام کے لئے یلوکیب اسکیم کا متعارف کروانا کیا معنی رکھتا ہے؟؟؟۔۔۔ ایم کیو ایم کا اپنے ادوار کے پہلے مرحلے میں ایک غریب اور عام پاکستانی کو ایوانوں تک پہنچانا کیا معنی رکھتا ہے؟؟؟۔۔۔

    لیکن ان تمام باتوں سے تھوڑی دیر کے لئے صرف نظر اگر ہم اپنے ملک کی عسکری قیادت پر دوڑائیں تو ہم کیوں اِن میں پائی جانے والی ماضی اور حال کی بےضابطگیوں کو نظر انداز کرتے ہیں۔۔۔کیا ہم نے فوجی قیادت میں بغاوت کی خبریں نہیں سنیں؟؟؟۔۔۔ کیا ہماری فوجی قیادت میں ہوائی حادثوں میں جان بحق ہونے والے فوجی جرنیلو، ایئرمارشلز، کی داستائیں آپ کی نظر سے نہیں گذریں۔۔۔لیکن اُس کے باوجود کبھی ہم نے عسکری قیادت پر قلم اُٹھا کر زور آزمائی کی کوشش نہیں کی یا یوں کہا جائے کے اللہ نے ہمیں اس توفیق سے محروم رکھا۔۔۔ سوال یہ ہے کے!۔۔۔

    آخر ہم کیوں بھول جاتے ہیں کے جو سیاسی جماعت عوام کے ووٹ حاصل کرکے ملک پر اقتدار حاصل کرتے ہیں آخر فوج کن وجوہات کی بناء پر عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں موجود حکومتوں کو برخاست کرتی ہے ؟؟؟۔۔۔

    کیا بدعنوانی کے اسکینڈل میں فوج انوالو نہیں ہے؟؟؟۔۔۔ آبدوزوں کی خریداری والے اسکینڈل کی خبریں کیا آپ کی نظروں سے نہیں گذریں۔۔۔ ضیاء الحق کے دور اقتدار میں ہونے والی بےضابطگیوں کی اثرات آج تک آپ کو پاکستان کی سیاست اور معاشرے میں نظر نہیں آتے؟؟؟۔۔۔ افغانستان میں دہشتگری کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام آپ کو نظر نہیں آتا جو فوجی آمریت کی دین ہے؟؟؟۔۔۔

    ہوسکتا ہے میری باتیں کڑوی لگیں لیکن کیا حقیقت سے نظریں چُرا کر ہم ایک اچھے اور مستحکم پاکستان کی بنیادیں رکھ سکتے ہیں؟؟؟۔۔۔ کبھی نہیں کیونکہ پچھلے تیریٹھ سالوں سے یہ ہی ہوتا آرہا ہے۔۔۔ دوسری بات جو بیچ میں ہی رہ گئی جیسا کے میں نے کہا تھا کے ہر سیاسی جماعت اپنے پہلے دور حکومت میں ہی کیوں عوامی توقعات پر پوری اتری بعد میں وہ مخلصی کیوں دکھائی نہیں دی؟؟؟۔۔۔

    جیسا کے میں نے دیکھا ہے کے اس پلیٹ فام پر پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ ڈالنے اور اس اقتدار میں لانے کے لئے بہت زیادہ سرگرم نظر آرہے ہیں اور پوری کوشش وہ اسی بات پر مرکوز کئے ہوئے ہیں کے عوام کو ذہنی طور پر تیار کیا جائے کے وہ اپنے ووٹوں سے تحریک انصاف کو اتتدار میں لائیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔۔۔ لیکن اُس سے پہلے کئی ایسے سوالات ہیں جو ذہن میں آتے ہیں جن کا جواب لازمی طور پر دیا جانا چاہئے۔۔۔

    سب میں یہ جاننا چاہوں گا اُن دوستوں سے جو عمران خان صاحب کو وزیر اعظم کی صورت میں دیکھنے کے متمنی ہیں ان کی جماعت تحریک انصاف نے اپنے منشور میں عسکری قیادت کے حوالے سے پاکستان کی سیاست میں بازیگری کے تعلق سے جو وہ ماضی میں عوامی حکومتوں کے ساتھ روا رکھتی رہی ہے اس پر کس قسم کی پالیسی مرتب کی ہے۔

    کیونکہ اسی پاکستان میں بزور ڈنڈا جب جب عوامی حکومتوں نے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کئے ہیں تو کوئی نہ کوئی ایشو بنا کر عوامی حکومتوں کو برخاست کردیا گیا کیوں؟؟؟۔۔۔

    میں ایک سوال کرنا چاہتا ہوں کے کیا ہماری عسکری قیادت کرپشن سے پاک ہے؟؟؟۔۔۔ اگر جواب ہاں میں ہے تو پھر میں اپنے سوالات کا سلسلہ شروع کرتا ہوں اور اگر جواب نہیں میں ہے مطلب کے ہاں فوج میں بھی کرپشن ہے تو پھر ہم کیوں صرف سیاسی لیڈران کو ہی نشانے پر رکھتے ہیں فوج اس تنقید سے کیوں دور رہتی ہے؟؟؟۔۔۔

    عمران خان صاحب نے جاوید چودھری کے پروگرام میں کہا تھا کے انہوں نے میانوالی میں ایک پرائیوٹ یونیورسٹی قائم کی ہے جس کے پہلے بیج کو ابھی سے جاب آفرز ہیں کے ساٹھ سے ستر ہزار روپے ماہ وار تنخواہ کی جو قابل تحسین بات ہے لیکن وہیں پر دوسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے عمران خان صاحب نے میانوالی والوں پر ہی کیوں نظر کرم رکھی ہوئی ہے؟؟؟۔۔۔ بہت پیچیدہ اور بہت اہم سوال ہے۔۔۔

    پاکستان سیاست اور سیاسی جماعتوں کی تاریخ کا ہم مطالعہ کریں یا اگر ہماری تھوڑی سی بھی نظر ہو تو ہمیں یہ حقیقت واضح طور پر دکھائی دے گی کے سازشوں سے پاکستان کی ہر بڑی جماعت کو دو دھڑوں میں منقسم کرکے کمزور کرنے کی سازشیں کس نے رچی ہیں۔۔۔ کیا تحریک انصاف اس سازش سے بچ پائے گی؟؟؟۔۔۔ اگر جواب ہاں میں ہے تو بھول جائیں کے وہ کبھی اقتدار میں آئے گی اور اگر جواب نا میں ہے تو پھر آج دیگر سیاسی جماعتوں پر نقطہ اعتراض جو آپ اُٹھا رہے ہیں آپ کی آنے والی نسلیں یہ نقطہ اعتراض اپنے وقت میں تحریک انصاف پر اٹھائیں گے۔۔۔

    لہذا اس وقت اہمیت جس امر کی ہے وہ یہ کے تحریک انصاف کو فوج میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف زبان کھولنی چاہئے اور ان کو بھی نیب کے ذریعے احتساب کے عمل سے گذارنے کی سعی کرنی چاہئے اگر وہ ایسا کرنے سے باز رہتی ہے تو پھر دوسرے کا گریبان چاک کرنے سے پہلے ہمیں اپنے گریبان میں منہ ڈال کر دیکھنا ہوگا۔۔۔

    والسلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔

    حرب بن شداد۔

  • rana haseeb

    salam pak brothers. yaar agar is museebat se najaat paani hai to imran khan ko vote do plzz .baki sab parties.PMLN .PPP.PMLQ.MQM .JUI IN SAB KA AIK HE AGENDA HAI ,"LUTTO TE PHUTTO; sab ko bhagao mulk bachaoo . sab ne apnay halkay k liye jaali vote bnaye hain .inshallah allah in ko shikasht de ga. vote for imran khan.pakistan zindabad

  • JM

    Always good to listen Ayaz Ameer!A great intellectual.

  • Buzdil75

    Pakistan mein khoon sasta hogaya hai….ye wo log nahin jo ek mulk chala saktey hon…..Duaa ye maangni chhaiyey k …allah phir sey koi ..MUGHAL, PATHAAN, AFGHAN , , UZBEK ya BRITISH inper musallat kar dey…kam az kam masooom log tuo khair o aafiyat sey rahain…..Pakistani sirf aur sirf Ghulam banaye jaaney k layeq hain bas, mulk chalaaney k layeq nahin. iss haqeeqat ko maan kar…MULLA UMAR ko fauran dawat di jaani chahiyey k O Musalmano k Waahid ameer ul momineen…ISB aaakar apna takht o taaaj sanbhaalien !!!!

  • jung

    PMLN is the worst party in pak. they r not different then ppp and mqm. dont vote for PMLN plzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzz

  • yes

    i dont know …. liken kaash aaj ziada say ziada loogoon ny iss program ko dekhaa hoo …… expose PML NAWAZ

  • sean

    its shown all party/leaders are corrupt liars incompetent and every leader has own agenda doesn’t care pakistan and pakistani nation concern.
    MQM/PPP/ANP/PML-N/PML-Q/JUI-F are munafiq their politic are only corruption own and party interest fraud.lies,munafiqat ,crimes and blame games .
    brothers/sisters vote for Imran khan and save pakistan from corrupt incompetent leaders and foriegn agents.
    pakistan zindabad
    pak fauj zindabad
    Thank you